(ایجنسیز)
نیویارک …اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق 2018تک تقریباًڈیڑھ کروڑ مزید افراد بیروزگار ہوجائینگے۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا میں آئندہ سالوں میں غم روزگار کی شدت میں ہوگا مزید اضافہ اور سال 2018تک اس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھتے بڑھتے 21کروڑ 50لاکھ
افراد تک پہنچ جائیگی جبکہ صرف 2013میں عالمی سطح پر 50لاکھ مزید افراد بیروزگاری کا شکار ہوئے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال 2013میں سب سے زیادہ غم روزگار مشرقی و جنوبی ایشیائی ممالک کے نوجوانوں کو لاحق رہا ،جہاں عالمی بیروزگاری کی مجموعی شرح میں سے45فیصد اس خطے کے ممالک میں ریکارڈ ہوئی۔